مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مسجد حرم مکی شریف میں روزانہ 3200 مکعب میٹر اور مسجد نبوی شریف میں3555 مکعب میٹر آب زم زم استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ بات حرمین شریفین انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف کے تمام حصوں میں 19 ہزار سے زائد واٹر کولرز رکھے گئے ہیں۔ معتمرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر امسال واٹر کولرز کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ زم زم فراہم کرنے والے کارکنان کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Post New Comment