مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) اس وقت پاکستان کے طول و عرض میں طوفانی سیلاب نے تباہی و بربادی پھیلا رکھی ہے اور کروڑوں بے خانماں برباد ہیں۔ مصیبت کی مشکل گھڑی میں متاثرین سیلاب کی امداد مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے۔ تمام مخیر حضرات دل کھول کر مصیبت زدہ ہموطن بہن بھائیوں کی مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ فضیلة الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی، نائب امیر ممتاز اسلامی مفکر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا اسعد محمود اور مولانا عبدالرﺅف ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے تباہ و برباد ہونیوالے اور بے گھر ہونیوالے بے سہارا افراد کو آج اور ابھی ہماری امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں اپنی بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں اور ماہ صیام کے دوران انہیں سحری اور افطاری کیلئے سالن روٹی اور پینے کا صاف پانی مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل مرحلے میں مسلمانوں سمیت ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان رہنماﺅں نے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز آل سعود اور انکی حکومت کی طرف سے متاثرین سیلاب کی ہرممکن معاونت کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Post New Comment