مکہ مکرمہ: معتمرین کی سہولت کیلئے حرم کے تمام دروازے کھول دئیے گئے

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) معتمرین کی سہولت کیلئے حرم مکی شریف کے تمام 138 دروازے کھول دئیے گئے ہیں جبکہ تمام حصوں میں لاکھوں کی تعداد میں قرآن حکیم، دینی کتابیں اور اردو سمیت 12 زبانوں میں قرآن حکیم کے تراجم و تفاسیر بھی رکھے گئے ہیں۔ یہ بات حرمین شریفین انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار احمد امین عباس نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں کی تعداد میں معتمرین ارض مقدسہ پہنچتے ہیں۔ امسال 30 لاکھ سے زیادہ معتمرین کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف میں معتمرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ تمام دروازوں پر معتمرین کی مدد کیلئے عارضی طور پر 400 افراد کو متعین کیا گیا ہے۔ احمد امین عباس نے کہا کہ عام دنوں میں حرم شریف کے دروازوں پر 298 ملازمین تعینات ہوتے ہیں جو باری باری ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions