مکہ مکرمہ: کلمہ اور درود شریف پڑھنے والا طوطا گم ہونے سے کسان کا بیٹا ذہنی توازن کھو بیٹھا

ـ 8 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) وادی فاطمہ الجموم مکہ مکرمہ میں ایک سعودی کسان کا بیٹا کلمہ طیبہ اور درود شریف سنانے والا طوطا گم ہونے کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھا۔ طوطا ڈھونڈنے والے کو دس ہزار ریال دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق الشیخ مقداد العتیبی کے بیٹے فواد العتیبی کو پچھلے سال سکندریہ (مصر) کے رہائشی دوست مصطفٰی غندورہ نے طوطا تحفہ میں دیا۔ طوطا بڑی روانی سے کلمہ طیبہ اور درود شریف سناتا تھا اور پانچوں نمازوں کے وقت اہلخانہ کو نماز کے وقت آوازیں دیتا تھا۔ گزشتہ روز تیز ہوا کے دوران طوطا اڑ گیا جس کی وجہ سے فواد العتیبی ذہنی توازن کھو بیٹھا اور ہر وقت طوطا طوطا پکارتا رہتا ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions