مسلم لیگ ن قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے: زاہد لون

ـ 4 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) پاکستان کے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے کھوکھلے نعروں کا وقت گذر چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) گلی گلی اپنے قائدین کے حکم پر عوامی خدمت کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور استحکام پاکستان کے لئے پرامن جدوجہد بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما و مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ پنجاب کے نائب صدر زاہد لون نے نوائے وقت سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 55 راولپنڈی کی طرح 123 لاہور میں بھی حق سچ اور خدمت کی جیت ہو گی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions