سعودی ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

ـ 4 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ اس کے لئے 2.5 ارب ریال مختص کئے گئے ہیں۔ یہ بات محکمہ شہری ہوا بازی کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتائی۔ انہوں نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب کے طول و عرض میں تقریباً 23 مقامی ہوائی اڈے موجود ہیں جن میں مطلوبہ سہولتیں فراہم نہ ہونے کے باعث مسافروں کو دشواری پیش آ رہی ہے اس لئے ان ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مقامی ہوائی اڈوں کے نگران ادارے کے نائب چیئرمین انجینئر محمد بن حمید البحریسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بے شمار تاریخی مقامات آثار قدیمہ اور قدرتی مناظر موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی سیاح مملکت آتے ہیں اور قدرتی مناظر سے محفوظ ہوتے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions