مکہ مکرمہ: مولانا عبدالحفیظ مکی کے دو بھتیجے اور ایک بھانجا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ـ 3 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) ٹریفک حادثے میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی کے دو بھتیجے اور بھانجا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالعزیز‘ معصب اور حازم اپنے دیگر دو کزنز عبد اللہ اور فارس کے ہمراہ مدرسہ سے گھر واپس آرہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث ان کی گاڑی سڑک کے درمیان بنے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر دوسرے روڈ کی جانب نکل گئی اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عبدالعزیز اور حازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار معصب‘ عبداللہ اور فارس شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر ان میں سے معصب جانبر نہ ہوسکا۔ ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ پاکستانی‘ سعودی اور دیگر ممالک کے باشندوں کی بھاری تعداد حادثے کی اطلاع پاتے ہی ہسپتال اور مرحومین کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔ مرحومین کی نماز جنازہ فجر کی نماز کے بعد بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی جس میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومین کو مکہ مکرمہ کے جنت المعلیٰ قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ مرحومین کی حادثاتی اموات پر سعودی عرب اور پاکستان سمیت بیرون ملک سے متعدد دینی و سیاسی رہنماﺅں اور ادبی شخصیات کے علاوہ شیخ حرم مولانا محمد مکی حجازی‘ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ‘ مولانا اسعد محمود‘ مولانا عبدالرﺅف‘ مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے مدیر فضلیة الشیخ ماجد سعید‘ ڈائریکٹر امور کانفرنسز رابطہ عالم اسلامی احمد سعید‘ ڈاکٹر شبیر علی‘ مولانا سیف الرحمن‘ سہیل بٹ‘ پاکستان کمیونٹی مکہ مکرمہ کے سربراہ ملک عبدالغنی‘ میاں حاجی محمد طارق شفیع‘ سابق ایم این اے چودھری شیر علی‘ ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی‘ مولانا بدر عالم چنیوٹی‘ مفتی شاہد محمود‘ مفتی اعظم پاکستان مولانا رفیع عثمانی‘ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماءمولانا قاری شبیر احمد عثمانی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج کویت‘ مفتی زبیر بیات ساﺅتھ افریقہ‘ مولانا شہید الاسلام‘ مولانا محمد ہارون الاسلام بنگلہ دیش‘ ختم نبوت اکیڈمی لندن کے عبدالرحمن یعقوب باوا‘ مولانا امداد اللہ قاسمی‘ قاری طیب عباسی برطانیہ‘ قاری محمد سعید لندن‘ مولانا حافظ محمد عبدالجبار نیوزی لینڈ‘ اوورسیز پاکستانی جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر مبشر اقبال لون استادانوالہ‘ نوازشریف فرینڈز کونسل کے محمد رفیق بھٹی اور خالد محمود نے مرحومین کی ناگہانی حادثاتی اموات پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions