ریلی حکومتی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم کا آغاز ہے جس کا انجام نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا
پاکستان جمہوری کی بجائے گروی ملک بن چکا ہے، مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانیوں کا ن لیگ ریلی پر اظہار خیال
مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ )28 اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلی میں میاں شہباز شریف کی تقریر نے اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مدینہ منورہ میں مسلم لیگ کی ریلی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے مختلف لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی تقریر میں پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کی تباہی کو بے نقاب کیا ۔کمیونٹی کے ارکان الطاف بھٹی ۔کریم بخش شعیب ۔ نصیر احمد سیال ۔ جاوید اقبال بٹ ۔ حافظ عبدالعزیز ۔ ملک الہی اعوان۔ جمیل مکی ۔ عرفان عبدالجلیل نے کہا کہ ریلی کامیاب رہی اور اب ملک کو بچانے اور مزید پتھر کے دور میں جانے سے بچانے کے لیئے عوام کو میدان میں آنا ضروری ہو گیا ہے ۔ یہ ریلی غربت کی وجہ سے ھکومتی ناقص پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم کا آغاز ہے جسکا انجام مسلم لیگ ن کے ہاتھوں عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر وہ ادارہ جس کا ملک کی ترقی میں کردار ہوتا ہے تباہ و برباد کردیا گیا ہے جن میں ریلوے ۔ قومی ایئر لاین ۔ سٹیل مل ۔ توانائی کا ادارہ واپڈا ۔اور گیس ۔کا محکمہ شامل ہیں۔اداروں میں اقرباءپروری اور گھناﺅنی کرپشن نے ملک کو معاشی اور سماجی طور پر تباہ و برباد کر دیا ہے ۔ ایک خاص لابی نظریہ پاکستان کی مخالفت میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو پس پشت ڈالنے کے لیئے ہر حربہ اور نئے نظریات پیش کرتی نظر ٓرہی ہے ۔ آج پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوری حکومت کے باعث پاکستان ایک جمہوری ملک کی بجائے گروی ملک نظر آتا ہے۔اسوقت بدکردار اور راشی حکمرانوں کی وجہ پاکستان ایک آسیب ذدہ ملک نظر آتا ہے لہذا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کے مطابق نظریہ پاکستان قایداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کےلئے خوف خدا اور قرآن و سنت کے مطابق عمل کرنے والے حکمرانوں کو لایا جائے،حکومت وقت میاں شہباز شریف کی تقریر کو مثبت انداز میں لیتے ہوے اپنی اصلاح کرے ۔ ورنہ عوامی غضب انکو جلا کر راکھ کردے گا ۔
Post New Comment