نوازشریف طالبان نہیں محب وطن پاکستانی ہیں: ڈاکٹر سعید الٰہی

ـ 28 ستمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے صحت پنجاب ڈاکٹر سعید الٰہی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرف کے نوازشریف سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ نائن الیون سے پہلے ضیاءالحق کے بعد جتنے بھی صدور، آئی ایس آئی کے سربراہان، فوجی جرنیل اور غیر ملکی سربراہان مملکت جنہوں نے اسامہ بن لادن سے ملاقاتیں کی ہیں وہ سب طالبان ہیں۔ نائن الیون سے پہلے مشرف اور مغربی دنیا اسامہ اور طالبان کو سوویت یونین کے خلاف استعمال کرنے پر اپنا ہیرو سمجھتے تھے۔ نوازشریف ایک سچے اور پکے پاکستانی اور محب وطن شہری ہیں۔ مشرف نے بے گناہ پاکستانی شہریوں کو امریکہ کے حوالے کر کے بھاری رقوم وصول کی ہیں۔ اس کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گمشدہ افراد کے لواحقین کو بتایا جائے کہ ان کے عزیز کہاں ہیں زندہ ہیں یا شہید ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ممتازاحمد کوہلوں کی رہائش گاہ پر کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter