مدینہ منورہ تعلیمی و سماجی کمیٹی اگست کو یوم آزادی کی تقریب منائے گی

ـ 25 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

مدینہ منورہ (جاوید اقبال) مدینہ منورہ تعلیمی و سماجی کمیٹی کی طرف سے 13 اگست کو یوم آزادی کی تقریب پورے ملی یکجہتی اور جذبے کے ساتھ شہر کے وسط میں واقع متروحہ مہروکہ بالمقابل بلدیہ احد میں بعد نماز عشاءمنائی جائے گی۔ جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے بچوں کے تقریری مقابلے ہوں گے جن میں نظریہ پاکستان کے متعلق سوال و جواب کئے جائیں گے۔ اس پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جدہ سے چیئرمین مسعود پوری قاری شکیل اور ممتاز احمد کاہلوں ہوں گے۔ پروگرام کے آرگنائزر چودھری جاوید اور ضیاءاسلام ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter