مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) بزرگ پاکستانی شہری سلطان احمد ولد جیون عمر تقریباً 80سے 85سال جو کہ عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب آیا ہوا ہے۔ آج کل مدینة الرسول ﷺ میں موجود ہے اس کی سفری دستاویزات اور تمام نقدی وغیرہ گم ہو چکے ہیں۔ سلطان احمد کے پاس کسی بھی قسم کی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے سعودی وزارت حج والے اسے انتظامیہ پاکستان ہاو¿س مدینہ منورہ کے حوالے کر گئے ہیں۔ سلطان محمود سے نمائندہ وقت نیوز /نوائے وقت کو بات چیت کے دوران بتایا کہ میرا نام سلطان احمد ولد جیون ہے ۔ میں چک نمبر130شمالی تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا کا رہائشی ہوں۔ جبکہ میرے گاو¿ں کے نمبردار کا نام نور محمد اعوان ہے۔ اس کے بیٹوں کے نام شیر محمد اور امیر عبداللہ ہیں۔ اس نے وقت ٹی وی کے توسط سے اپیل کی کہ میرے گھر والے یا کوئی میرا جاننے والا جو کہ سعودی عرب میں ہو وہ میرے ساتھ مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کرے تاکہ میرا پاکستان روانگی کا بندوست ہو سکے اور پاکستانی قونصلیٹ جدہ اس سلسلے میں میری رہنمائی کرے۔ فون نمبر0096648250782فیکس نمبر0096648222723 موبائل نمبر00966561358528
Post New Comment