بجلی کا بحران: بیرون ملک مقیم پاکستانی فنڈز دینے کو تیار ہیں: رہنماءمسلم لیگ سعودی عرب

ـ 20 اپریل ، 2010
  • Adjust Font Size

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے چیئرمین مسعود احمد پوری اور نائب صدر چوہدری محمد اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 9نکاتی تجاویز کو سراہا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبوں کےلئے 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانی کےلئے فنڈز کی فراہمی میں حصہ ڈالنے کےلئے تیار ہیں جس کےلئے انہوں نے بعض تجاویز دیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی "پیشگی شیئرز" کی خریداری کر کے حکومت کو رقم فراہم کرنے کو تیار ہیں جن کی خریدو فروخت کا آن لائن نظام ہوناچاہئے۔ اس مقصد کےلئے سفارتخانوں کے ذریعہ بھی خریدو فروخت کی جا سکتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی بنک بنانے کی تجویز کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ تمام پاکستانی اس بنک کے توسط سے اپنی بچتیں زرِ مبادلہ کی صورت میں پاکستان بھیج سکیں اور اس سے جمع ہونے والی رقم سے پنجاب حکومت توانانی کے حصول کےلئے قلیل اور طویل المدتی منصوبوں پر فوری عمل کر سکے۔ بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم پر 2 فیصد رقم بطور فنڈ کٹوتی کی جائے اور جمع شدہ رقم توانانی کے حصول کےلئے استعمال کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں لائن لاسز، بجلی چوری اور کنڈے چوروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے اور بجلی چور کر 2 سال سزا اور پچھلے 2 سال کے بل جرمانے کی صورت میں ڈالے جائیں۔ اور جمع شدہ رقم توانائی کے منصوبوںمیں لگائی جائے۔ نیز یہ کہ سولر انرجی، ونڈ پاور پراجیکٹس، بائیو گیس، کوئلہ انرجی، ہائیڈل پاور، نیوکلیئر پاور کے علاوہ پاکستان میں قدرتی طور پر موجود نہری نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہروں کے قریب نہروں پر چھوٹی چھوٹی ٹربائنز لگا کر بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ گنے کے بھوسے کے ذریعہ یا تو حکومت خود بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے اور اگر یہ نہیں ہو سکتا تو شوگرملز سے بجلی خرید کر کے عوام کو سستے داموں دی جاسکتی ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter