مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان قونصلیٹ کے تحت چلنے والے مدینہ منورہ میں نادرا آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نادرا کے سینئر سٹاف عمران اشرف اور خلیل احمد نے ان کا استقبال کیا اور ان کو مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا اور مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی رجسٹریشن کے بابت ان کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امجد علی چودھری اور پاکستان ہاﺅسز کے نگران قمرالہاشمی اور دوسرا عملہ بھی موجود تھے۔
Post New Comment