مدینہ منورہ (جاوید اقبال) صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی نے مشاورت سے عدلیہ اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بحال اور شریف برادران کی اہلیت کیس کو خوش اسلوبی سے حل کے مخلصانہ عزم کا جو اظہار کیا ہے اس سے ملک میں استحکام پیدا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے پیر فضل علی شاہ چیئرمین لینڈ کمیشن نے مدینہ منورہ پاکستان ہا¶س 2 میں نمائندہ نوائے وقت اور وقت چینل سے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام محب وطن قوتیں مل کر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور عدلیہ کی بحالی اور میڈیا کی آزادی کے لئے خلوص دل سے کام کریں۔
Post New Comment