مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما ممتاز احمد کاہلوں کے برادرِ نسبتی محمد مالک جن کا حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا کو مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے بعد جنت المعلیٰ میں دفن کیا گیا۔ نماز جنازہ میں پاکستان کمیونٹی اور مسلم لیگ کے بیشتر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے بھی ممتاز احمد کاہلوں سے تعزیت کی۔ جبکہ نصراللہ جوئیہ، چوہدری سعید جٹ، جاوید اختر، مدینہ جرنلسٹ فورم کے صدر اور میڈیا ایڈوائزر جاوید اقبال بٹ نے فاتحہ خوانی کی۔
Post New Comment