مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی کےلئے گذشتہ 2 برس ماہانہ فری میڈیکل کیمپ قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے پاک مدینہ میڈیکل فورم کے زیرِ اہتمام پاکستان ہاو¿س 2 مدینہ منورہ میں لگایا جا رہا ہے۔ 2 برس میں 300 سے 350 تک مریضوں کا مفت معائنہ، مختلف ٹیسٹ جن میں شوگر، ایکسرے، بلڈ، آئی، ای سی جی اور نظر کے مریضوں کو فری چشمے بھی مہیا کئے گئے گزشتہ روز پاک مدینہ میڈیکل فورم کے تحت کیمپ میں 315 مریضوں کو چیک کیا گیا۔ انہیں ادویات مہیا کی گئیں اور مختلف قسم کے ٹیسٹ وغیرہ کئے گئے جن میں 80 مریضوں کے شوگر، 30 افراد کے ایکسرے اور مختلف بلڈ ٹیسٹ اور 55 افراد کو چشمے دئیے گئے۔ کیمپ میں 150 کے قریب پاکستانی ڈاکٹرز خدمات انجام دیتے ہیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ (چیف آرگنائزر)، ڈاکٹر سجاد سولنگی، ڈاکٹر بختیار احمد، ڈاکٹر امتیاز ابراہیم، عنایت خلجی، محمد مرتضیٰ، ڈاکٹر علی حسن، ڈاکٹر جاوید قریشی، ڈاکٹر سیّد خالد عباس، ڈاکٹر اشفاق احمد، اقبال طاہر، ڈاکٹر ایوب خان، ڈاکٹر عبدالحفیظ، ڈاکٹر عبدالحمید، ڈاکٹر صفدر، ڈاکٹر ندیم پاشا، ڈاکٹر اویس احمد، لیڈی ڈاکٹر جویریہ عادل، لیڈی ڈاکٹر رابعہ سہیل اور اس کے علاوہ العقیق سکول کے بچوں ماھر، یاسر عادل شاہ، عادل شاہ، عثمان محمد نے رضا کارانہ خدمات انجام دیں۔
Post New Comment