حجاج کی رہائش کےلئے علیحدہ جگہ کے حصول کی کوششیں جاری ہیں: وفاقی وزیر مذہبی امور

ـ 8 اپریل ، 2009
  • Adjust Font Size

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) وفاقی وزیرحج سید حامد سعید کاظمی نے کہاکہ امسال حجاج کرام انٹرنیشنل پاسپورٹ پر حج کی سعادت حاصل کریں گے' حجاج کی رہائش کے لئے علیحدہ جگہ لینے کی کوشش کررہے ہیں' پاکستانی معیار کے مطابق متعدد عمارتیں کرایہ پر حاصل کرلی ہیں' کوشش کررہے ہیں کہ شٹل سروس دن میں چار مرتبہ فراہم کی جائے۔ ان باتوں کا اظہار خیال انہوں نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے دوران نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر حج حامد سعید کاظمی نے کہا کہ حج انتظامات پر درپیش مسائل سے متعلق سعودی حکام سے دو الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ سعودی وزیر حج ڈاکٹر فواد عبداللہ سلام فارسی اور ڈپٹی وزیر حج سے ملاقات کے دوران حجاج کو ٹرانسپورٹ کی دشواری' مکہ سے منیٰ روانگی کے لئے تاخیر اور دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی جس پر سعودی حکام نے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور حج کوٹہ میں اضافہ کے متعلق بھی جلد آگاہی حاصل ہو جائے گی۔ آئندہ پاکستانی حجاج انٹرنیشنل پاسپورٹ پر حج کی سعادت کریں گے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter