مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جناب مجید نظامی نے مسعود احمد پوری کو نظریہ پاکستان فورم سعودی عرب کا صدر (کنوینئر) اور جاوید اقبال بٹ کو نظریہ پاکستان فورم مدینہ منورہ کا صدر (کنوینئر ) نامزد کر دیا ہے۔ مجید نظامی نے کہا کہ دونوں صدور قواعد و ضوابط کے تحت سعودی عرب میں فروغ نظریہ پاکستان کی تنظیم سازی کےلئے کام کریں گے اور نظریہ پاکستان فورم کو اپنی مدد آپ کے تحت چلائیں گے۔ مسعود احمد پوری اور جاوید اقبال بٹ نے چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ جناب مجید نظامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم ان کی خواہشات کے مطابق فروغ نظریہ
پاکستان کےلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عملی طور پر پاکستانی کمیونٹی کے ہر شعبہ میں نوجوان نسل کو فروغ نظریہ پاکستان کے لئے متحرک کریں گے۔ دریں اثناءنظریہ پاکستان فورم مشرق وسطی کے کنونیئر ڈآکٹر خالد عباس بدستور اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
Post New Comment