پاکستانی شوگر ملز کی قرعہ اندازی میں کامیابی حاصل کرنے والے عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

ـ 4 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پاکستانی شوگر ملز کی طرف سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد۔ عازمین حج نے مسجد نبویﷺ میں مل مالک سیٹھ منور سے اظہار تشکر کےلئے دعائے خیر کی اور نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم جیسے مزدور آدمیوں کو مدینہ منورہ میں زندگی کے خوشگوار ترین لمحات نصیب ہوئے ہیں اور ہمیں روضہ رسولﷺ پر حاضری دیکر دلی سکون حاصل ہوا ہے۔ قرعہ اندازی میں ریاض حسین، ملازم حسین اور عبدالرحمن کا نام حج کیلئے نکلا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter