مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پنجاب میں میاں شہباز شریف کی حکومت کا عدلیہ کے بحالی کے فیصلہ کی خبر ملتے ہی مسلم لیگی کارکنوں کی بھاری تعداد نے مسجد نبویﷺ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے اور ڈھیروں مٹھائی تقسیم کی۔ مسلم لیگ سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیدار ممتازاحمد کاہلوں نے متعدد بکروں کا صدقہ دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ملک محمد الٰہی اعوان نے کہا کہ شریف برادران ملک میں تمام طبقات کے ساتھ ملکر ملک کو معاشی بے روزگاری، دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔
Post New Comment