لندن (آصف محمود سے) برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند فاشٹ تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ سے برطانیہ مےں مسلمان کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ ہے جسے حکومت حقیقی خطرہ سمجھ کر سنجیدہ لے۔ روزنامہ نوائے وقت / دی نیشن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ اور خفیہ ریکارڈنگ سے ثبوت ملتا ہے انگلش ڈیفنس لیگ مےں سابق و حاضر سروس برطانوی فوجی شامل ہےں جو اسلحے کا بخوبی استعمال جانتے ہےں جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ برٹش نیشنل پارٹی اور دیگر فاشٹ تنظیمیں حالیہ عام انتخابات مےں شکست کے بعد فرسٹریشن کا شکار ہو کر مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کر سکتی ہےں۔ لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ رپورٹ سے ثبوت ملے ہےں کہ انگلش ڈیفنس لیگ کے ارکان مسلمان اراکین پارلیمنٹ پر بھی حملے کرنے کی تیاری کر رہے ہےں، انہوں نے کہا کہ وہ 2جون کو برطانوی حکومت کی سکیورٹی کی وزیر بیرونس نیول جونز سے ملاقات کر رہے ہےں جس مےں وہ یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی سکیورٹی کی وزیر سے ملاقات مےں ان سے پوچھیں گے کہ انگلش ڈیفنس لیگ کی طرف سے دہشت گردی پھیلانے کے اس منصوبے کےلئے حکومت نے کیا اقدامات کیے ہےں۔
Post New Comment