لندن (آصف محمود سے) برطانوی اخبار دی گارڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے لندن اور بریڈ فورڈ مےں مسلمان کمیونٹی خصوصاً پاکستانیوں پر حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس سے کمیونٹی مےں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق انگلش ڈیفنس لیگ کے 2سے 3ہزار ہسٹری شیٹر اراکین پاکستانی آبادی کے شہروں مانچسٹر، لیڈز، برمنگھم، بریڈ فورڈ اور دیگر مےں مظاہروں کے دوران اہم شخصیات پر حملے کرینگے۔ گارڈین نے خفیہ کیمرے سے ایک فلم بھی بنائی ہے جس مےں انگلش ڈیفنس لیگ کے ارکان پاکستانیوں کو گالیاں دے رہے ہےں اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر جان سے مارنے پر اکسایا جا رہا ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اس رپورٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نسلی فسادات پھوٹ پڑنے کا شدید خطرہ ہے۔ منی پاکستان (بریڈ فورڈ) سے رکن پارلیمنٹ گیری سٹکلف نے کہا کہ انگلش ڈیفنس لیگ کا ایجنڈا نفرت پھیلا کر کمیونٹی کو تقسیم کرنا ہے تاہم بریڈ فورڈ کے عوام ان کے ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق انگلش ڈیفنس لیگ کے 842ارکان حاضر سروس برطانوی فوجی ہےں جن مےں سے کئی حالیہ مظاہروں مےں بھی شریک ہوئے۔ خفیہ فلم مےں انگلش ڈیفنس لیگ کے ترجمان گرمیت سنگھ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے بریڈ فورڈ مےں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ بریڈ فورڈ سے دوسرے رکن پارلیمنٹ فل وولس نے کہا کہ انگلش ڈیفنس لیگ کے باعث نوجوان مسلمان دہشت گردی کی طرف مائل ہو سکتے ہےں جو انتہائی خطرناک ہوگا۔
Post New Comment