لاہور میں دہشت گردی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے: پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹرینز

ـ 30 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے لاہور مےں حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی اور اسے غیر مستحکم کرنے کی مضموم سازش قرار دیا ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے روزنامہ نوائے وقت / دی نیشن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل مےں کہا ہے کہ عبادت گاہیں چاہے مسلمانوں، عیسائیوں، قادیانیوں یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی ہوں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں، دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں بین الاقوامی طور پر پاکستان کا امیج خراب کرنے کی سازش ہےں۔ گلاسگو سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ انس سرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پوری پاکستانی قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بولٹن سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی اور جمہوری مملکت ہے۔ لاہور مےں قادیانیوں کی عبادتگاہ پر حملے انتہائی شرمناک ہےں۔گذشتہ روز کے واقعات سکیورٹی اداروں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہےں۔ نااہل پولیس حکام کو نوکریوں سے فارغ کر کے سزا دینی چاہیے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter