افغانستان کے پڑوسی بھرپور تعاون کر رہے ہیں: کینیڈین وزیر خارجہ

ـ 29 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) کینیڈا کے وزیر خارجہ لارنس کینن نے کہا ہے کہ اتحادی فوجوں کیلئے خوشخبری کی بات ہے کہ افغانستان کے پڑوسی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ لندن کانفرنس کے موقع پر روزنامہ نوائے وقت/ دی نیشن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےنیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر حامد کرزئی کا طالبان گروپوں کے ساتھ مصالحتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ انتہائی زبردست ہے اور کینیڈین حکومت اس حوالے سے کرزئی حکومت کی بھرپور حمایتی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی طرف سے افغان حکومت کی طالبان سے روابط بڑھانے میں مدد اور کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا پر افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کوئی انٹرنیشنل پریشر نہیں ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter