ڈرون حملے نقصان دہ ہیں‘ فوری روکے جائیں : واجد شمس الحسن

ـ 28 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے افغان سرحد کی صورتحال کو تنہا کنٹرول کرنے کی توقع نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ کا بہا¶ روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈرون حملے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔ یہ ہماری خودمختاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘ انہیں فوری روکا جائے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں برطانیہ کی حمایت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے یہ باتیں پاکستان سوسائٹی کے 57ویں سالانہ ڈنر سے خطاب کے دوران کہیں۔ اس موقع پر پاکستان سوسائٹی ایوارڈ برائے 2010ءسابق برطانوی فوجی افسر اور نامور استاد جیفری ینگ لینڈز کو دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے خصوصی سفیر برائے پاکستان و افغانستان سر شیراڈ کوپر کولز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں بہت سی اقدار مشترک ہیں۔ دونوں ملکوں کو اس سلسلے میں مل کر مزید کام کرنا ہو گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter