لندن (آصف محمود) برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں 13 ماہ قید رہنے والے پاکستانی طالب علم شعیب احمد نے زر تلافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ شعیب کو بغیر ثبوت کے کئی ماہ پابند زندان رکھا گیا‘ اس کے وکیل امجد ملک نے ”دی نیشن“ کو بتایا کہ میرے موکل پر الزامات سے اس کی شہرت کو نقصان پہنچا‘ پڑھائی متاثر ہوئی اور اس کا کیریئر داو پر لگ گیا لہٰذا حکومت اس کے نقصان کا ازالہ کرے۔ دوسری طرف حکومت کا موقف تھا شعیب کی برطانیہ میں موجودگی حطرے سے خالی نہیں اسے واپس وطن بھیجا جائے۔ شعیب نے کہا مجھے ”جہنم“ میں رکھنے کی تلافی چاہئے۔
Post New Comment