پاکستان سے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائیگا: برطانوی وزیر خارجہ

ـ 27 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ نئی اتحادی حکومت پاکستان میں سکیورٹی، تعلیم اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں خارجہ امور پر ہونے والی بحث میں تقریر کرتے ہوئے ولیم ہیگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات اور مشترکہ مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرینگے جس میں افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے اتفاق کرتے ہیں جنہوں نے ان سے حالیہ ملاقات میں پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغان لوگوں کو اس قابل بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دنےا بھر کی سکیورٹی کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ ہوں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter