”عافیہ کیس“ نظرثانی کی درخواست دائر کرینگے:رکن کانگرس

ـ 20 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) لندن میں برطانوی لارڈ نذیر احمد سے امریکی کانگرس کے رکن مائیک کوٹیگلی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں مائیک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکی جوڈیشل کمیٹی میں نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی پوری کوشش کریں گے کہ عافیہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔یہ یقین دہانی انہوں نے برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد سے شکاگو میں اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کرائی۔ انہوں نے لارڈ نذیر کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا کانگرس کے زیادہ تر اراکین کو علم بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما کو امریکی عدلیہ کافی نرم دل سمجھتی ہے۔ جیوری کی طرف سے قصوروار ٹھہرا دیئے جانے پر اوباما بھی اس شخص کو معاف نہیں کر سکتے لیکن ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے کا معاملہ جوڈیشل کمیٹی میں اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر اوباما معاف نہیں کر سکتے تو انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر دوبارہ انکوائری اور ری ٹرائل کا حکم جاری کر سکتے ہیں۔ لارڈ نذیر نے انہیں باور کرایا کہ عافیہ کیس میں بے انصافی سے امریکہ کے خلاف نفرتوں میں اضافہ ہو گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter