سپیکر فہمیدہ مرزا کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین کے اجلاس سے خصوصی خطاب کیلئے منتخب

ـ 16 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین کے 59 ویں اجلاس سے خطاب کیلئے بطور مہمان خصوصی منتخب کرلیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں پارلیمانی روایات پر ہونیوالے اس خصوصی سیمینار سے فہمیدہ مرزا پارلیمنٹ میں سپیکر کے کردار پر خطاب کریں گی۔ انہیں خطاب پر دعوت برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر جان برعو نے دی ہے‘ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن یو کے برانچ کی جانب سے منعقدہ سیمینار ان سرگرمیوں کا حصہ ہے جس میں مختلف جمہوری ملکوں سے پارلیمنٹیرین کو دعوت دی جاتی ہے۔ فہمیدہ مرزا کے ساتھ ظفر علی شاہ ایم این اے‘ یاسمین رحمان ایم این اے اور ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی مطیع اللہ آغا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter