برمنگھم: ویزے نہ ملنے پر پاکستانی تاجر واجد شمس الحسن کے سامنے پھٹ پڑے

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) برمنگھم میں یورپ کے سب سے بڑے نمائشی سنٹر این ای سی (NEC)میں شروع ہونیوالی نمائش میں شرکت کرنے والے پاکستانی تاجروں نے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کی آمد کے موقع پر شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔ جیولری اور گھریلو مصنوعات کی اس نمائش میں پاکستان کے صرف 4سٹالز تھے جبکہ دیگر 10تاجروں کو برطانیہ نے ویزہ دینے سے معذرت کرلی۔واجد شمس الحسن جب پاکستانی سٹالز کا دورہ کرنے کیلئے گئے تو تاجروں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ناقص کارکردگی اور انکی کوتاہی کیوجہ سے متعدد پاکستانی تاجروں کو برطانوی ویزے نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔ واجد شمس الحسن نے نمائش میں سٹال لگانے والوں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ فوری طور پر برطانوی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ انہوں نے ٹرید ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین محب اللہ شاہ سے بھی اسلام آباد میں بات کی اور انہیں پاکستانی تاجروں کی شکایات سے آگاہ کیا۔ تاجر خاتون سیما خان نے نوائے وقت‘ دی نیشن کو بتایا کہ بھارت سے نمائش میں حصہ لینے کیلئے آنیوالے تمام تاجروں کو ویزے جاری کئے گئے لیکن ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی نااہلی کی وجہ سے تاجروں کے ویزے اپلائی کرنے میں تاخیر ہوئی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کی مینجنگ کمیٹی کی رکن درشہوار نے کہاکہ سلیکشن کے کاغذات اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے کورنگ لیٹر کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے متعدد تاجر اس نمائش میں شرکت سے محروم ہو گئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter