لندن کے مختلف میٹرو سٹیشنز پر ہونیوالے خود بم دھماکوں کو پانچ سال مکمل، دو ہزار پانچ میں ان دھماکوں میں باون افراد ہلاک ہو ئے، ان واقعات کو سیون سیون کا نام بھی دیا گیا تھا۔

ـ 7 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
لندن کے مختلف میٹرو سٹیشنز پر ہونیوالے خود  بم دھماکوں کو پانچ سال مکمل، دو ہزار پانچ میں ان دھماکوں میں باون افراد ہلاک ہو ئے، ان واقعات کو سیون سیون کا نام بھی دیا گیا تھا۔

خود کش بمباروں شہزاد تنویرنے لیور پول کے میٹرو سٹیشن میں دھماکہ کیا جس سے سات افراد ہلاک ہوئے جبکہ محمد صدیق خان نے ایڈگورے روڈ کو نشانہ بنا کر چھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ تیسرا دھماکہ جرمین ِلنڈسے کی جانب سے رسل اسکوائر کے قریب ٹرین میں کیا گیا جو کہ سب سے تباہ کن ثابت ہوا اور چھبیس افراد ہلاک ہوئے ۔ ایک گھنٹے بعد ہی ایک اور خودکش بمبار حسیب نے ایک بس میں دھماکہ کیا جس سے چھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے  ۔ تمام خودکش بمبار برطانوی شہری تھے اور انہیں تربیت بھی وہیں دی گئی تھی ۔ معروف ہائیڈ پارک میں سیون سیون کے نام سے ہونے والے دھماکوں میں مرنیوالے افراد کی ایک یادگار کا افتتاح گزشتہ سال کیا گیا تھا ۔ اسی یادگار پر آج  ایک تقریب منعقد کی جائے گی ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter