پراسیکیوٹر جنرل نیب کی بیماری کے باعث سوئس دستاویزات کے ڈبے پاکستان نہیں بھیجے گئے:واجد شمس

ـ 6 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا کہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل دانشور ملک کے دل کے آپریشن کے باعث سوئٹزر لینڈ سے لائے گئے سوئس کیس کی دستاویزات کے ڈبے ابھی تک پاکستان نہیں بھیجے جا سکے۔ لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ایک خاص میڈیا گروپ امن کی کردار کشی کی مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانشور ملک ہی بہتر جانتے ہیں کہ ان ڈبوں میں کیا ہے۔ ڈبوں کو ٹمپر کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور بدامنی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیل شدہ ڈبے ڈانشور ملک کی زیر تحویل پاکستان ہائی کمشن لندن لائے گئے اور اب بھی ہائی کمشن میں ہی موجود ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter