بغیر ثبوت زیر حراست رکھنے والے قانون کے خاتمے پر غور کیا جا رہا ہے، سعیدہ وارثی

ـ 6 جون ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) برطانیہ کی پہلی ایشیائی مسلمان خاتون وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت سابق دور میں 28 دن تک بغیر کسی ثبوت زیر حراست رکھنے کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کے قانون کے خاتمے پر غور کر رہی ہے اور یہ بات زیر بحث ہے کہ آیا کیا شخص کو بغیر ثبوت 28دن تک زیر حراست رکھنا ضروری بھی ہے یا نہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مانچسٹر میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدرزبیر گل کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے دوران کہی۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم مسلمان کمیونٹی نے سٹاپ اینڈ سرچ سمیت دیگر انسداد دہشت گردی قوانین کو امتیازی قرار دیکر انہیں صرف مسلمانوں کے خلاف استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، سعیدہ وارثی نے کہا کہ بہت جلد سٹاپ اینڈ سرچ قانون کے حوالے سے خوشخبری دی جائیگی۔ پاکستانی نژاد برطانوی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر خارجہ ولیم ہیگ کی طرف سے غزہ کیلئے امدادی جہاز فلوٹیلا پر حملے کی مذمت برطانوی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی معاشرے میں ادغام کے بغیر مسلمانوں کے پاس کوئی چارہ نہیں۔ اس سے قبل سعیدہ وارثی جب تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں تو ڈھول کی تھاپ پر انکا استقبال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل نے سعیدہ وارثی کو میاں نوازشریف کی طرف سے شال کا تحفہ دیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter