سوات میں عسکریت پسندوں نے زمرد کی کانیں کھول دیں: برطانوی اخبار

حوالہ : آصف محمود سے ـ 5 اپریل ، 2009
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) سوات میں موجود عسکریت پسندوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے بند کی جانیوالی زمرد کی کانیں کھول دی ہیں اور عالمی منڈی میں اسے بیچ کر ایک خطیر رقم حاصل کی جا رہی ہے جس سے نیٹو افواج پر حملوں کیلئے اسلحہ اور دیگر سامان حرب خریدا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا کی دو بڑی اعلیٰ کوالٹی کے زمرد کی کانیں ہیں جن میں ایک سوات میں ہے جہاں سے زمرد کی ایک بڑی مقدار بھارت کے شہر جےپور' پھر بنکاک اور اسکے بعد سوئٹزرلینڈ اور اسرائیل سمگل ہو رہی ہے۔ جہاں انہیں تراش کے اور پالش کر کے دنیا کے مہنگے ترین زیورات میں لگایا جاتا ہے۔ طالبان کی طرف سے بغیر کسی لائسنس کے زمرد کے ذخائر کی فروخت سے انہیں پاکستان کی حکومت کے خلاف جدوجہد میں اسلحہ خریدنے کیلئے پیسہ مل رہا ہے جس طرح افغانستان میں طالبان ہیروئن پیدا کر کے اسے بیچ کے پیسہ حاصل کر رہے ہیں۔ جِم اینڈ جیولاجیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور کے ڈائریکٹر عبدالکریم شاہ کے مطابق پاکستانی طالبان نے پچھلے سال تقریباً 25 کروڑ روپے کے زمرد عالمی منڈی میں فروخت کئے۔ سوات کے بڑے شہر مینگورہ ' پاکستان اور افغانستان میں زمرد کی کانیں پوری دنیا میں اسکے ذخائر کا 10 فیصد ہیں۔ 1980ءمیں ان کانوں سے ساڑھے سات لاکھ قیراط زمرد نکالا گیا جسکی مالیت آج تقریباً 2 ارب روپے بنتی ہے۔ سوات میں کانوں پر کام کرنے والے حکومتی افسروں کا کہنا ہے کہ وہاں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ مقامی طالبان اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ انہیں ختم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں رہی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter