لندن (آصف محمود سے) آل پارٹیز پارلیمانی گروپ برائے کشمیر اور نوائے وقت گروپ آف نیوز پیپرز کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس آج ہاﺅس آف لارڈز مےں ہوگی۔ کانفرنس مےں شرکت کےلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما برطانیہ پہنچ گئے ہےں۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال بھی کانفرنس مےں شرکت کےلئے لندن پہنچ گئے ہےں۔ کشمیر کانفرنس مےں آزاد اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ارکان ہاﺅس آف لارڈز شریک ہو رہے ہےں۔ کانفرنس مےں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کریں گی۔ اس موقع پر کشمیر کے مسئلے کے حل کے حوالے سے متفقہ قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔ برطانیہ کے ہاﺅس آف لارڈز کی تاریخ مےں پہلی مرتبہ کشمیر پر ایسی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس کا سہرا نوائے وقت گروپ اور آل پارٹیز پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے سر ہے۔
Post New Comment