لندن: برطانوی وزیر خارجہ کی عید میلادالنبی کے جلوس میں شرکت

ـ 1 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے گذشتہ روز مسلم موومنٹ برطانیہ کے زیرانتظام ایسٹ لندن سے نکالے جانے والے عید میلادالنبی کے جلوس میں شرکت کی۔ جلوس کے اختتام پر والتھم فارسٹ ٹاﺅن ہال میں عید میلادالنبی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں انتہائی خوشی ہے کہ اُنہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا برطانیہ و یورپ کے سب سے بڑے جلوس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان امن پسند قوم ہیں۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے جلسے میں ایک حدیث بھی پڑھ کر سنائی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم دو ملین مسلمان یہاں کی معاشی ترقی میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈیوڈ ملی بینڈ ڈیڑھ گھنٹہ تک جلوس اور جلسے میں شریک رہے۔ جلسہ گاہ میں سٹیج پر کرسیوں کی بجائے زمین پر بیٹھنے کا انتظام تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ مسلمان علماءکے ہمراہ زمین پر بیٹھے رہے۔ اس موقع پر دالعلوم قادریہ جیلانیہ کے پیر عبدالقادر جیلانی نے اُنہیں سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی جس پر ڈیوڈ ملی بینڈ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملی بینڈ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter