کویت: پاکستانی کمپنی کا موسیقی کے پروگرام کے نام پر ہزاروں دینار بٹور لئے

ـ 30 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن) اےک پاکستانی فرم کے ہاتھوں کویت میں اپنے ہی ہم وطن لٹ گئے۔ پروگرام کی سےنکڑوں ٹکٹیں فروخت کر دی گئیں گزشتہ شام کویت کے ایک معروف ہوٹل کے باہر پروگرام میں شمولیت کرنے والوں کا تانتا بند ھ گیا کہ اس دوران فرم کی انتظامیہ نے پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت میں ایک فرم نے دوسری کمپنیوں کے تعاون سے دو پروگرام ترتیب دیئے تھے جن میں سے ایک موسیقی کا پروگرام تھا اور دوسرااےک پراپرٹی کی سیل لگا نا مقصود تھا ۔پروگرام کی 2 دینار اور 7 دینار مالیت کی اڑھائی ہزار کے قریب ٹکٹیں فروخت کردی گئیں۔ پروگرام کو مقبول بنانے کیلئے ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار اور کچھ دوسرے فنکاروں اور مہمانوں کی پاکستان سے آمد کی تشہیر کی گئی تھیں۔ آرگنائزرزکا کہنا ہے کہ پاکستان سے گیارہ فنکار ویزے نہ ملنے کی وجہ سے نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ پروگرام ضرور منعقدکریں گے مگر اس کیلئے کوئی وقت یا حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter