کوےت سٹی ( نمائندہ خصوصی) کوےت میں پاکستان کے سفیر افتخارعزیز عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کا قرض اتارنے کا وقت آگےا ہے اوراس وقت ہمارا ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے لہذا ہم سب کا فرض بنتاہے اس دھرتی ماں کی مدد کریں کل کلاں ہمیں اسی کے پاس لوٹ جاناہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جو تباہ کاریاں ہوئی ہیں وہ دنیا میں کسی ملک میں اتنی آفت نہیں آئی اورنہ ہی اتنا نقصا ن ہوا ہے جہاں غیرممالک ہماری مدد کررہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ آپ کی طرف سے دی جانے والی امداد صاف اور شفاف طرےقے سے متاثرین تک پہنچے گی۔اس موقعہ پر پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات نے 16458(سولہ ہزار چارسو اٹھاون کوےتی دینار) سیلاب زدگان کے لئے جمع کرائے سفیر پاکستان نے اپنی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے ایک ہزار کوےتی دینار دئےے جس کے بعد جھولی بھرو مہم شروع ہوئی اس تقریب میں موجود خواتےن وحضرات کے علاوہ بچوں نے دل کھول کر امداد دی صرف ایک گھنٹہ میں ساڑھے سولہ ہزار دینار جمع ہوگئے۔
Post New Comment