کوےت سٹی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہاکہ سعودی عرب سمےت کئی ممالک پاکستان کو موجودہ ناگہانی صورتحال میں بڑی امداد دینا چاہتے ہیں تاہم موجودہ حکومت کی کریڈیبلٹی اس میں آڑے آ رہی ہے اوریہی وجہ ہے موجودہ حکومت کی فوری روانگی کا باعث بن جائے گی ۔ یہ بات انہوںنے خبر رساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتائی ۔فیصل محمد جو مسلم لیگ ضیاءکے شعبہ تعلقات عامہ اورسفارتی امور کے سربراہ بھی ہیں نے کہاکہ اس حوالے سے ان عالمی اداروں نے جو پاکستان کے معاملات میں انتہائی اثر رکھتے ہیں ۔قومی متحدہ موومنٹ ،پاکستان مسلم لیگ ضیاءسمےت کئی محب وطن خاموش سیاست دانوں کواعتماد میں لینا شروع کردیا ہے الطاف حسین کے بیان کو غیر اہم نہیں سمجھتے یہ انتہائی اہمےت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جلد تبدیلی آنے والی ہے آنے والا عارضی نظام انتہائی سخت اوراحتساب پرمبنی ہوگا تاہم یہ مکمل طورپر آئینی حدود میںہوگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام بھی جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ سیاست دانوں سے چھٹکارہ حاصل کرناچاہتے ہیں جنرل کیانی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پوچھے گے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ان دورہ بھی سیلاب کے حوالے سے اورپاکستان میں آئندہ سیٹ اپ کے حوالے سے اہمےت کا حامل ہے ۔
Post New Comment