کوےت سٹی(نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے ماہر اورعالمی مذاکراتکارفیصل محمد نے کہاہے کہ حالیہ بھارت اورامریکہ معاہدہ پاکستان پر منفی اثرات مرتب کرے گا ۔ایک عرب خبررساں ادارے سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ بھارت امریکہ معاہدہ جو دہشت گردی کے حوالے سے ہواہے اس کے اصل اہداف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے پاکستان پر دباﺅ بڑھانا مقصودہے اسی لئے امریکہ نے بھارت کے مطالبہ پرلشکر طیبہ کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیاہے حالانکہ عالمی برادری بخوبی جانتی ہے لشکر طیبہ جہادکشمیر کے حوالے سے اہمےت کی حامل تنظیم ہے ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کی جانب سے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کانیا الزام بھی اسی معاہدے کے پس منظرمیں آیاہے اس سوال کے جواب میں کہ اسامہ بن لادن واقعی پاکستان میں ہوسکتاہے پر فیصل محمد نے بتاےا کہ یہ اطلاعات بھارتی اداروں نے امریکہ کو فراہم کی ہیں اوریہ شوشہ چھوڑا گےا ہے تاکہ افغانستان سے جنگ کو مکمل طورپر پاکستان منتقل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ تبدیل ہوتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے پاکستان کو اہم اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید دباﺅ پاکستان منتقل ہوگا ۔
Post New Comment