کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی)کوےت میں ایک پاکستانی شہری عبدالرزاق اپنے ہم وطنوں سے مدد کا طلب گار ہے اس کے گردے نکارہ ہوچکے ہیں ۔عبدالرزاق کا ایک بیٹا جیل میں کسی شخص کی ضمانت دینے کی وجہ سے دوسال سے موجود ہے باپ ہسپتال اوربیٹا جیل میں !عبدالرزاق جو کوےت میں عرصہ 40سال سے مقیم ہے۔ایک ایرانی ٹھیکیدار نے اس سے تقریباً پچیس ہزار دینار ادھار لے کر کوےت سے غائب ہوگےا ۔وہ کوےت میں بے ےارو مدگار لوگوں کی مددکا طلب گار ہے۔ صرف پانچ سو دینار کی وجہ سے پاکستانی مریض کوےت سے نکل نہیں سکتاہے عبدالرزاق نے کہا ہے وہ اپنی سرزمین پر پہنچنا چاہتا ہے ۔سفارت خانہ پاکستان کویت ایک سفارت کار نے بتایا کہ عبدالرزاق کے رابطے میں ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس کے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اور مخیر حضرات آگے آ کر اس کی مدد کریں۔
Post New Comment