کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) کویت کی وزارت محنت نے ایسی رپورٹ کی تردید کی ہے جس مےں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں پر غیر ضروری پابندیاں لگائی گئیں ہےں۔ ترجمان نے کہا ہم ورک پرمٹ کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہےں۔ وزارت داخلہ نے اگر کسی کے ملک مےں داخلے پر پابندی لگائی ہے تو اس کی وجہ سکیورٹی رسک ضرور ہو سکتی ہے۔ قانونی معاملات کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری جمال الدوسری نے کہا ڈیسنٹ ورک ایجنڈے کا اطلاق یہاں آئندہ برس ہوگا۔
Post New Comment