کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) کویت میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی معروف شخصیت اور ٹریول ایجنسی کے مالک ریاض الحسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے (اناللہ وانا الیہ راجعون) انہوں نے پسماندگان میںایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہےں، ان کی نماز جنازہ کویت کے صلیبخات کے قبرستان میں ادا کی گئی بعد ازاں ان کو اس قبرستان میں ہی سپردخاک کر دیا گیا، ریاض الحسن مرحوم کی نماز جنازہ میں کویت میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی اہم شخصیات جن میں پاک کویت فرینڈشپ کے صدر میاں محمد الیاس، پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی، پاکستان تحریک انصاف کے صدر ارشد نعیم چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءنواز سائیں، پاکستان ویلفیئر کمیٹی کے صدر شکیل ڈار۔ معروف بزنس مین ملک اخلاق، PIA کے جنرل منیجر کوےت منیر عباس، شہباز احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانیوں اور کویتی افراد نے شرکت کی۔
Post New Comment