کویت میں مقیم محنت کش کی سٹیٹ ایجنٹ سے رقم کی واپسی کیلئے سفیر پاکستان سے درخواست

ـ 12 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) کوےت میں مقیم ایک پاکستانی لیاقت علی ولد محمد حسین نے سفیر پاکستان کو ایک درخواست دی ہے کہ اس نے کوےت میں ایک رئیل سٹیٹ کمپنی سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی سکیم میں پلاٹ نمبر H-48 چھ لاکھ روپے میں اقساط پر خریدا جس کی باقاعدہ اقساط دیتا رہا ہے اوراب تک دولاکھ 25 ہزار قریب جو کہ 750دینارکوےتی بنتے ہیں اداکرچکا ہوں۔ والد کی بیماری پر پیسوں کی ضرورت پڑی تو میں رئیل سٹےٹ کمپنی کے کوےت میں ایجنٹ کو پلاٹ فروخت کرنے یا واپس کرنے کی درخواست کی جس پر مجھے ایجنٹ نے کہاکہ آپ کا پلاٹ ہم رکھ لےتے ہیں اور 50 دینار کوےتی کٹوتی کریں گے۔ ایجنٹ نے مجھے 150دینارکوےتی نقد دئےے اورمجھ سے کچھ کاغذات پر دستخط کروالئے اورکہاکہ باقی رقم آپ کو دوماہ کے اندراندر ادا کردونگا۔ 4 ماہ گذر گئے ہیں اور ایجنٹ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ میری رقم واپس دلوائی جائے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter