کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کوےت میں پاکستانی لڑکی کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہو گےا جسے زیادتی کرنے کے بعد قتل کردیا گےا اوراس کی لاش گندگی کے ڈھیر میں چھپا دی گئی تھی۔ پولیس نے پاکستانی نوجوان لڑکی مریم کی لاش برآمد کر لی۔ شاپنگ مال پر گئی تھی کہ لاپتہ ہو گئی۔ پولیس مسلسل اس کی تلاش کرتی رہی لیکن اس کا سراغ نہ مل سکا جبکہ لڑکی کا انکل بشیر پولیس کو کہتا رہاکہ لڑکی زندہ ہے اور اسے غائب کر دیا گےا ہے۔ پولیس نے سراغ راساں کتوں کی مدد سے صبحان کے علاقہ میں ایک گندگی کے ڈھیر سے اس کی لاش برآمد کر لی جسے زیادتی کرنے کے بعد قتل کردیا گےا تھا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Post New Comment