کوےت سٹی(عبدالشکور ابی حسن سے) استقبال رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ کوےت کی بڑ ی بڑی مارکیٹوں نے اشیاءخوردنی اور الیکٹرونکس اشیاءکی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کرنے کے بعد مارکیٹوں میں مقامی اور غیر ملکیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جو گےارہ اگست کو متوقع ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر ہاشم الصبر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کسی بھی ممکنہ واردات پرکڑی نظر رکھی جائے گی۔ کوےت بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کوےت میں مقیم تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل نہ ڈالیں اور شاہراہوں پر احتیاط بھرتی جائے تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوجائے کیونکہ اکثر اوقات افطاری سے قبل گاڑیوں کی سپیڈ تیز کردےتے ہیں جس سے حادثہ رونما ہو جاتا ہے اس لئے شاہرا¶ں پر رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک قوانین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
Post New Comment