کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان میںامریکی ڈرون حملوں سے ہمارے شہری شہید ہوئے اوردہشت گردی میں پاکستان نے اپنا سب کچھ لٹادیا اور فوج کے نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے بھی دئےے پھر بھی ہماری امریکی ائرپورٹ پر توہین ہو باغیرت پاکستانی کبھی بھی برادشت نہیں کرسکتے ہم نے امریکہ ائر پورٹ پر باڈی سکینگ نہ کروا کرپاکستان کے وقار اور قوم کے تقدس کو بحال کیا ہے ان خیالات کا امریکہ سے واپس آنے والے وفد کے سربراہ عباس آفریدی نے کوےت ائر پورٹ پر نمائندہ وقت نیوز نوائے وقت سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں کسی کوپاکستان کی آن سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوںنے کہاکہ یہ مسئلہ اب سینٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا اور بھر پور احتجاج کیا جائے گااورحکومت کا دوٹوک موقف قوم کے سامنے لائیں گے کہ وہ امریکہ کے ساتھ اب برابری کی سطح پر بات چیت کرے حکومت کو جراتمندانہ اور ملک وقوم کی حمےت اجاگرکرے کا ثبوت دینا ہوگا صدراوروزیراعظم کو اب ملک وقوم کی عزت کے لئے قدم اٹھانا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ امریکی حکام آخری وقت تک کوشش کرتے رہے کہ وفد اپنا دورہ منسوخ نہ کرے اور وہ کسی طرےقے سے باڈی سکینگ کروانے پر راضی ہوجائیں لیکن ہم نہیں مانے اورہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ جب تک اس ذلت آمیز مرحلے سے پاکستان کا نام نہیں نکالا جاتا وہ امریکہ کے اندر داخل نہیں ہوں گے ۔عباس آفریدی نے پوری قوم کا شکریہ اداکیا ۔وقت نیوز نے کوےت میں پاکستانی سفارت خانہ کے ایک اعلی افسر سے وفد کی آمد کی اطلاع دی توانہوں نے کہاکہ یہ میراکام نہیں بلکہ فرسٹ سیکرٹری اورقائم مقام سفیر سیاسی معاملات کو دیکھتے ہیںجب قائم مقام سفیر سے رابطہ کیا تو انہوںنے فون نہیں اٹھایاجبکہ وفد کے ساتھ ایک طویل جدوجہد کے بعد وقت نیوزاورنوائے وقت کاٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس پر عباس آفریدی نے نوائے وقت اور وقت نیوزکا شکریہ اداکیا کہ ان کی وجہ سے کوےت ائر پورٹ پران کو عزت ملی اور شہزاد بیگ مرزا نے آپ کی مدد کی۔
Post New Comment