امریکہ میں باڈی سکریننگ سے انکار کرنے والے فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ وطن واپس پہنچ گئے

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد+ کویت سٹی (آئی این پی+ عبدالشکور ابی حسن سے) امریکہ میں ائرپورٹ پر باڈی سکریننگ سے انکار کرنے والے فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ احتجاجاً دورہ ختم کرکے وطن واپس پہنچ گئے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا' اب حکومت کو کام کرنا ہے۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاٹا ارکین پارلیمنٹ کے چھ رکنی وفد کے قائد سینیٹر عباس آفریدی نے کہا کہ انہوں نے امریکی سینیٹروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کو سیکیورٹی کے نئے قوانین کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ امریکی حکومت کی دعوت پر تھا اور وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کی باڈی سکریننگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ 28 فروری کو شروع ہوگیا تھا اور واشنگٹن میں انہوں نے چھ دن گزارے۔ اس دوران امریکی نمائندے رچرڈ ہالبروک، سینیٹرلوگر سمیت متعدد امریکی عہدیدران نے ملاقات کی تاہم چھ روز بعد جب وہ واشنگٹن سے دوسری ریاست کیلئے سفر پر روانہ ہوئے تو انہیں سکیننگ کیلئے کہا گیا۔ حالانکہ امریکہ آمد پر ان کی سکیننگ نہیں کی گئی تھی اور امریکی حکام نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی سکیننگ نہیں کی جائےگی تاہم بعد میں سکیننگ کیلئے کہا گیا جس پر انہوں نے دورہ منسوخ کردیا۔ وفد میں شامل رکن قومی اسمبلی اخون زادہ چٹان نے کہا کہ امریکہ میں بھارتی لابی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہی ہے۔ اس موقع پر ارکین پارلیمنٹ حافظ محمد رشید، ساجد حسین طوری، محمد کامران اور ضواد حسین بھی موجود تھے۔اس سے پہلے وفدکااستقبال فاٹا کے رہائشی افراد اور ارکین پارلیمنٹ کے رشتہ داروں نے کیا۔ کویت سے ہمارے نمائندے کے مطابق سنیٹر عباس آفریدی نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملوں سے ہمارے شہری شہید ہوں اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں میں پاکستان نے اپنا سب کچھ لٹا دیا اور فوج کے نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے بھی دئےے پھر بھی ہماری توہین ہو ہم باغیرت پاکستانی کبھی بھی برادشت نہیں کرسکتے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter