کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کے ہاتھوں عوام کی چھترول کو جس طرح میڈیا پر پیش کیا جا رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ایک مخصوص گروپ کے پنجاب کی حکومت کا مورال گرانے کے لئے مہم چلا رکھی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں چھترول پہلی بارنہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اوورسیز کمیٹی کوےت کے سیکرٹری جنرل میاں بلند اختر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا لگتاہے کہ ضمنی الیکشن میں تاثر دینے کے لئے پولیس کے اپنے افسران کو استعمال کرکے یہ گھناﺅنی حرکت کی جارہی ہے ۔انہوںنے پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ ایسے کرپٹ پولیس افسران پرنظر رکھیں جو پیسے کے لالچ میں پنجاب حکومت کو بدنام کر رہے ہیں۔
Post New Comment