کویت سٹی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان کے نقشہ سے کشمیر کے حصے کو غائب کر دینا پا کستان دشمنی کے مترادف ہے اور ایسا کرنا کسی پا کستانی کا کام نہیں ہو سکتا۔ کویت میں سفارت خانہ پاکستان نے اس کا کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی کمیونٹی میں کسی شخص نے اعتراض کیا نہ ہی اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے ہم اس واقعہ کی پرزور طریقہ سے مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کویت میں موجود پا کستانیوں محمد وقاص الرحمن،محمد آصف،محمد اسلم،عنایت رسول، دلاور حسین اور محمد شفیق عطاری نے اپنے دستخط شدہ ایک تحریری بیان میں کیا ہے۔انہو ں نے کہا ایک پاکستانی صحافی نے اپنے ماہنامہ میگزین"پروان" کے صفحہ اوّل پر پا کستان کے نقشے کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے اس پر سے کشمیر کے حصے کو غائب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایڈیشن ماہنامہ"پروان" کا سالانہ ایڈیشن تھا جس کی تقریب رونمائی میں پا کستان کے سفیر مہمان خصوصی تھے اور جس کا سفارت خانہ پاکستان نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ پاکستانیوں نے صحافی برادری اور حکومت پا کستان سے اپیل کی ہے وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ میگزین کی انتظامیہ پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ پاکستان دشمن کاروائیو ں میں ملوث نہ ہو اور دوبارہ ایسا نہ کریں۔
Post New Comment